واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن اور فرانسیسی صدر میکرون نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور فرانس جب تک ضروری ہویوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور فرانسیسی صدور یوکرین کے لیے اپنے ممالک کی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں اور خاص طور پر جب تک ضروری سمجھیں یوکرین کو سیاسی، سلامتی، انسانی اور اقتصادی مدد فراہم کرتے رہیں گے۔بائیڈن اور میکرون نے ایرانی مظاہرین کی بھی ستائش کی اور کہا یہ مظاہرین اڑھائی ماہ سے زیادہ عرصہ سے ایرانی حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں صدور نے ایرانی عوام اور خاص طور پر ان خواتین اور نوجوانوں کے لیے اپنے احترام کا اظہار کیا جو انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے حصول کیلئے جراء ت مندی کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں ۔ ان انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کو ایران خود احترام کرنے کا عہد کرتا مگر ساتھ ہی ان حقوق کی خلاف ورزی میں بھی ملوث رہتا ہے۔دونوں صدور نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری یا حصول سے روکنے کی اپنی خواہش کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا اور کہا کہ غیر سرکاری ایرانی جماعتوں کے میزائلوں اور ڈرونز کے حصول پر فوری توجہ دئیے جانے کی ضرورت ہے۔ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کی منتقلی خلیج میں ہمارے شراکت داروں کیلئے اور خطے میں استحکام و سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔چین کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بائیڈن اور میکرون نے کہا کہ بیجنگ کی جانب سے خاص طور پر انسانی حقوق کے شعبہ میں درپیش چیلنجز کے متعلق دونوں ملکوں کے رد عمل کو ہم آہنگ کیا جائے گا۔ فرانس اور امریکہ بدلے میں چین کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی جیسے اہم عالمی مسائل پر کام کریں گے۔واضح رہے بائیڈن نے میکرون کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کیا، بائیڈن کے 2021 کے شروع میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے میکرون پہلی مرتبہ امریکہ لائے تھے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...