اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے بھی موجودہ حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک انٹرویومیں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ روس نے بھی کہہ دیا ہے کہ موجودہ حکومت سے ہم ڈیل نہیں کرینگے کیونکہ ہمیں اس حکومت پر اعتماد نہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ روس کے مطابق آئندہ الیکشن میں عمران خان آئیں گے گو ڈیل کریں گے، روس نے بھی عمران خان پراعتماد کا اظہارکیاہے کیونکہ ان کی مقبولیت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے آٹھ ماہ میں جو اقدامات اٹھائے وہ معیشت کیلئے نہیں تھے، حکومت نے معیشت کے بجائے نیب قوانین میں ترامیم کو ترجیح دی، اپنے کیسزختم کرانے کے علاوہ حکومت نے معیشت پر کوئی توجہ نہیں دی۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے قدغن لگادی کہ پیٹرول کی قیمت کم نہیں کرسکتے کیونکہ آئی ایم ایف کے مطابق پی ڈی ایل کی مد میں850ارب جمع ہونے ہیں اور اس مقصد کیلئے پیٹرول،ڈیزل کی مد میں50،50روپے کی پی ڈی ایل شامل کرنا ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ حکومت نے جلدبازی میں ایسے فیصلے کیے جونقصان دہ ثابت ہوئے،آئی ایم ایف سے قرض لیاگیا تو سخت شرائط قبول کرلی گئیں، آئی ایم ایف سے معاملات بھی جلدبازی میں طے کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ پا کستان میں ڈالرکی حقیقی شرح مبادلہ100فیصد سے بھی زائد بڑھ چکی، اسٹیٹ بینک نے بھی کہہ دیا ہے کہ حقیقی شرح مبادلہ بہت زیادہ ہوگئی، اب حقیقی شرح مبادلہ225روپے فی ڈالرہے جو کہ ایکویٹی،منی مارکیٹ میں بہت زیادہ سمجھی جاتی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...