اسلام آباد (این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بین الاقوامی دہشتگردی اورکسی ملک کے اندرونی امور میں مداخلت نہ کرنے کی مستقل پالیسی ہے، حنا ربانی کھر کے دورے کے درمیان افغان حکام نے اپنی سرزمین کسی دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے،بی جے پی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کا ایجنڈا پورا کررہی ہے، بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے ترکیہ کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ ترکیہ کی دوران دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ قریبی دوست ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرمملکت حنا ربانی کھر نے افغانستان کا ایک روزہ دورہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے دورے کے دوران افغان عبوری حکومت کے وزراء سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان میں امن و سلامتی چاہتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان صحت کے شعبے میں افغانستان کی مدد کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیر مملکت حنا ربانی کھر کا دورہ افغانستان کافی اہمیت کا حامل تھا۔ترجمان نے کہاکہ وزیر مملکت نے دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم، صحت اور تجارت کے امور پر بات چیت ہوئی۔ترجمان نے کہاکہ دونوں ا طراف سے تعلیم ، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا۔وزیر مملکت نے افغان وومن چیمبر آف کامرس کے وفد سے بھی ملاقات کی، دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے مابین بھائی چارے کو فروغ دینا تھا۔ترجمان کے مطابق بی جے پی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کا ایجنڈا پورا کررہی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ ایک سوال پر ترجمان نے کہاکہ حنا ربانی کھر کے دورے کے درمیان افغان حکام نے اپنی سرزمین کسی دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے،تمام مسائل جو پاکستان سے متعلق تھی ان پر افغان حکام سے بات چیت ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی کسی ملک کے اندرونی امور میں مداخلت نہ کرنے کی ایک مستقل پالیسی ہے۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی سے متعلق سوال پر انہوںنے کہاکہ جو بیان وزیر داخلہ نے دیا ہے وہ ایک جامع بیان ہے، پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، پاکستان کی بین الاقوامی دہشتگردی کے حوالے سے ایک مستقل پالیسی ہے۔