اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ الیکشن اکتوبر 2023 میں ہونگے ۔جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے حکومت کو مشروط بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلی تحلیل کر دیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ اکتوبر 2023۔