کابل (این این آئی)حزب اسلامی کے سربراہ حکمت یار قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے ۔ حزب اسلامی افغانستان کے محافظین نے دو حملہ آوروں مار دیا اور ایک کی تلاش جاری ہے ۔ حزب اسلامی کے ایک مرکزی رہنما غیرت بہیرنے ”این این آئی ”کو بتایا کہ تین مسلح افراد نے نماز جمعہ کے دور ان حزب اسلامی کے مرکزی دفتر کے گیٹ پر گاڑی میں دھماکہ کر نے کے بعد اندر داخل ہوئے اور مسلح افراد نے حکمت یار کے محافظین پر فائرنگ کی اور حکمت یار کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تاہم محافظین نے جوابی کاررورائی میں دو حملہ آوروں کو مار دیا ۔ غیرت بہیر کے مطابق حکمت یار اور حزب اسلامی کے دیگر رہنما حملے میں محفوظ رہے اور مسلح افراد ان تک نہ پہنچ سکے ،ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ حملے میں کون ملوث تھے ۔