اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین کی سابق صدر، سینئر پارلیمنٹرین بیگم نجمہ حمید کی وفات پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ کی آئین کی سربلندی، جمہوریت، ملک اور پارٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ،وہ ایک نظریاتی، بااصول، بہادر، شفیق اور باوفا شخصیت تھیں ،افسوس ایک محبت کرنیوالی مخلص بہن سے محروم ہوگیا ہوں۔ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین کی سابق صدر، سینئر پارلیمنٹرین بیگم نجمہ حمید کی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مرحومہ کی آئین کی سربلندی، جمہوریت، ملک اور پارٹی کے لئے بہن نجمہ حمید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نجمہ حمید وہ ایک نظریاتی، بااصول، بہادر، شفیق اور باوفا شخصیت تھیں ، افسوس میںآج ایک محبت کرنے والی مخلص بہن سے محروم ہوگیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھیں، ان کی وفات بڑا نقصان ہے ،وہ قائد محمد نواز شریف اور مرحومہ بیگم کلثوم صاحبہ کی قریبی اور بااعتماد ساتھی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ بیگم کلثوم کی سیاسی جدوجہد میں انہوں نے نہایت جرآت وبہادری سے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب سمیت تمام اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اورمرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی۔
مقبول خبریں
سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4...
اسلام آباد(این این آئی)سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور ایک...
ایران نے جوہری پروگرام پر بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کردی
تہران (این این آئی)ایران نے جوہری پروگرام پر مغرب کے ساتھ بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ...
وارنٹِ گرفتاری کافی نہیں، نیتن یاہو کو سزائے موت دی جائے، آیت اللہ خامنہ...
تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نیکہا کہ غزہ میں جارحیت کے مرتکب اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کافی...
ٹرمپ کا میکسیکو، کینیڈا، چین سے آئی اشیاء پر ٹیکس لگانے کا اعلان
واشنگٹن (این این آئی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے...
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی توقع، 36 گھنٹوں میں اعلان...
واشنگٹن (این این آئی)اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے، اور اس حوالے...