لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف کا پارٹی کی سینئر رہنما ء بیگم نجمہ حمید کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک ہمدرد ، ہمیشہ ساتھ نبھانے والی مخلص بہن سے محروم ہوگیا ہوں، یہ کمی پوری نہیں ہوسکتی ، مرحومہ ایک شفیق اور غم گسار بہن، راست گواورپختہ نظریات پر کاربند بہادر سیاسی رہنماء تھیں ،ملک وقوم، پارٹی اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف کا پارٹی کی سینئر رہنما ء بیگم نجمہ حمید کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک ہمدرد ، ہمیشہ ساتھ نبھانے والی مخلص بہن سے محروم ہوگیا ہوں، یہ کمی پوری نہیں ہوسکتی ، مرحومہ ایک شفیق اور غم گسار بہن، راست گواورپختہ نظریات پر کاربند بہادر سیاسی رہنماء تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اخلاص اور سیاسی تدبرکا پیکر ، پارٹی کی پہچان اور اثاثہ تھیں، وہ کسی طوفان میں کبھی نہ گھبرائیں، ہمیشہ سیاسی نظریات اور پارٹی سے وفاء نبھائی ۔ انہوںنے کہا کہ بیگم کلثوم جب سیاسی جدوجہد کر رہی تھیں تو وہ سیسہ پلائی دیوار بن گئی تھیں۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ بیگم کلثوم صاحبہ اور نجمہ آپا بہنوں کی طرح تھیں ، وہ پیدائشی مسلم لیگی تھیں، قیام پاکستان سے اپنی وفات تک مسلم لیگی ہی رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، نظریہ پاکستان، جمہوریت ان کی سوچ اور روح میں سموئے ہوئے تھے ۔ محمد نوازشریف نے کہا کہ ملک وقوم، پارٹی اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بہن طاہرہ اورنگزیب اور بیٹی مریم اورنگزیب سے دلی ہمدردی اور افسوس کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...