لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا،عمران خان نے کچھ نہیں کرنا وہ اسمبلی بھی نہیں توڑیں گے ، جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں انتخاب کرا دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے کل اپنی بات سے یوٹرن لیا ہے، وہ پونے چار سال وزیر اعظم رہے ،کبھی اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کی۔عمران خان نے بطور وزیر اعظم آئینی تقرریوںپر مشاورت نہیں کی، اب انہوں نے مذکرات کی بات کی ہے جو ایک سیاسی بات ہے،تمام اتحادیوں سے مشاورت کر کے آگے بڑھیں گے۔انہوںنے کہاکہ سیاست نام ہی روادی کا ہے ،دست و گریبان ہونا سیاست نہیں، مل بیٹھ کر مسئلے حل کرنے کا نام سیاست ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر ڈائیلاگ نہیں کیا، آئینی تقرریوں پر بھی مشاورت نہیں کی، یہ بری رسمیں ڈالی گئی ہیں۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ میری آج بھی خواہش ہے انہیں سمجھ آجانی چاہیے ،عمران خان نے بات کی ہے کہ میں بیٹھنے اور ڈائیلاگ کرنے کو تیار ہوں، یہ وہ رویہ ہے جو ایک سیاست دان کا ہونا چاہیے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...