چینی غیر محسوس ثقافتی ورثے کی نمائش منگل کوہو گی

0
299

لاہور(این این آئی)چین پاکستان ثقافتی تعلقات کے فروغ اور اسے مزید بہتر بنانے کے اقدامات کے تحت چین کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی نمائش(کل)منگل کو آرٹ گیلری، الحمرا آرٹس کونسل، لاہور میں منعقد ہو گی ۔گوادر پروکے مطابق اسے پاکستان میں ایک بھرپور ثقافت اور ورثے کے شہر کے طور پر جانا جاتا ہے،چینی قونصلیٹ لاہور کے زیراہتمام چین کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے قونصل جنرل لاہور ژا شیرین نے کہا کہ یہ نمائش لاہور کے لوگوں کو ہزاروں سالوں پر محیط چینی غیر محسوس ورثے کے جوہر کے بارے میں بصیرت فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے جو کہ عقائد سے متعلق غیر طبعی فکری دولت، روایات اور رسم و رواج پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نمائش لوگوں کو چین کی شاندار تہذیب کے بارے میں روشناس کرائے گی جو چین کی قابل فخر تاریخ ہے۔گوادر پرو کے مطابق اسی سال اکتوبر میں چینی قونصل جنرل لاہور نے لاہور میں پاکستان (چین)شیڈونگ چیمبر آف کامرس (پی سی ایس سی سی)کی عمارت میں”چائنا انٹیجیبل کلچرل ہیریٹیج”نمائش کی تقریب رونمائی بھی کی۔ گوادر پرو کے مطابق تقریب میں چین کے ڈپٹی قونصل جنرل کاو کے، پی سی ایس سی سی کے نائب صدر چینگ ژیاونگ، سینئر میڈیا پرسن پی جے میر،سیکرٹری جنرل پاکستان چائنہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن(پی سی ایف اے)خیبر پختونخوا سید علی نواز گیلانی،جنرل سیکرٹری پی سی ایف اے پنجاب عثمان شاہ جہان کے علاوہ پی سی ایس سی سی کے سینئر ممبران و دیگر نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭