اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو سنبھالنے کے لئے مشکل فیصلے کیے اور آگے بھی مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ معاشی خرابی کے پیچھے نیب بہت عمل دخل ہے، نیب کے قوانین کی وجہ سے سرمایہ کار خوفزدہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ احتساب کا نام نہاد ایک سلسلہ چل رہا ہے، کئی بار کہہ چکا ہوں کہ ملک کی بقا کے لئے اس ادارے کو ختم ہونا چاہیے، یہ سلسلہ صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے لیے ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کئی سال سے احتساب عدالت میں پیشیاں بھگت رہا ہوں، نیب نے ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا ہے، ہمارا اخباروں میں نام ا?تا ہے لیکن کیس میں کچھ نہیں، اگر میرے خلاف مقدمے میں کچھ ہوتا تو 3 ماہ میں فیصلہ ہو جانا چاہیے تھا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا مجرم نیب کا چیئرمین ہے، ہمیں اس سے حساب لینا ہے، آج کل اعتراف کا زمانہ ہے، جتنا نقصان جسٹس (ر) جاوید اقبال اور نیب نیکیا ملک کو کسی نے نہیں پہنچایا، جاوید اقبال صاحب بھی اعتراف کرلیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا اور سیاست سے باہر کیا ہے، وہ علاج کرانے گئے ہیں اورعلاج کرواکرآئیں گے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے اور ملکی معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کی ہے، ہم نے مشکل حالات میں مشکل فیصلے کیے، ہمیں آگے بھی مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...