لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ وہ طے شدہ شادی پر محبت کی شادی کو ترجیح دیتی ہیں،ویسے بھی شادی ایک خطرہ ہی ہے، چاہے محبت کی کی جائے یا طے شدہ کی جائے۔ایک انٹر ویو میں اداکار ہ سے جب شادی اور محبت کے درمیان ترجیح کے بارے میں پوچھا گیا تو سجل نے گھبرا کر قہقہہ لگایا اور جواب دیا میرے لئے طے شدہ شادی یا محبت کی شادی پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، بس اتنا ہی کہہ سکتی ہوں کہ میں صرف محبت اور محبت کی شادیوں پر یقین رکھتی ہوں۔ویسے بھی شادی ایک خطرہ ہی ہے، چاہے محبت کی کی جائے یا طے شدہ کی جائے۔اداکارہ نے اپنی آنے والی ہالی ووڈ کی فلم میں اپنے کردار سے متعلق کہاکہ انہیں یقین ہے کہ میمونہ کا کردار بہت ساری جنوبی ایشیائی خواتین کی نمائندگی کررہا ہے۔سجل علی کی ہالی ووڈ فلم 24 فروری 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...