کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی کمی کی وجہ سے اشیائے خورو نوش اور ڈرگز بنانے والے امپورٹرز کو خام مال اور تیار مصنوعات کی درآمد کیلئے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی)کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے)کے چیئرمین محمد شہزاد شیخ نے وزارت تجارت کو بتایا کہ 50 لاکھ 40 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کے 417 کنٹینرز کراچی کے مختلف پورٹس پر روک لیے گئے ہیں-ان پھنسے ہوئے کنٹینرز میں پیاز کے 250 کنٹینرز ہیں جن کی مالیت 20 لاکھ ڈالر سے زائد ہے، اسی طرح سے ادرک کے 63 کنٹینرز ہیں جن کی مالیت 80 ہزار ڈالر ہے اور 104 کنٹینرز میں لہسن موجود ہے جس کی مالیت کی 20 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہے۔ان کنٹینرز کو روکے جانے کی وجہ زرمبادلہ کی کمی کی وجہ سے کمرشل بینکوں کی جانب سے دستاویزات جاری کرنے سے انکار بتایا جاتا ہے۔محمد شہزاد شیخ نے کہا کہ سبزیوں کی کلیئرنس میں غیر معمولی تاخیر کے باعث ٹرمینل اور شپنگ چارجز کی وجہ سے ان کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہوجائے گا جس کے نتیجے میں صارفین کو مہنگی اشیا خریدنی پڑیں گی، انہوں نے وزارت پر زور دیا کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لے۔دوسری جانب پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز (پی اے ایل ایس پی)کے سیکریٹری جنرل واجد بخاری نے بتایا کہ ہمارے ممبران کو بھی خام مال کی درآمد کیلئے ایل سی کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بینکوں کے پاس ڈالر ختم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل سی کھولنے میں تاخیر اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منظوری اسٹیل کی پیداوار کو متاثر کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خام مال کی عدم دستیابی کی وجہ سے کئی اسٹیل ملیں بند ہونے کے دہانے پر ہیں، کچھ کمپنیاں پہلے ہی پیداوار میں بڑی حد تک کمی کر چکیں جب کہ اسٹیل کی صنعت درآمد شدہ خام مال پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایل سی کی منظوری میں تاخیر اور کرنسی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے اسٹیل بنانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کنٹینر چارجز میں بھی اضافہ ہورہا ہے، واجد بخاری نے کہا کہ پیداوار میں تعطل کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں اس اضافہ لاگت کا دبا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیل انڈسٹری سمجھتی ہے کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو اسٹیل کی قیمتوں میں 2 لاکھ 30 ہزار سے 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی ٹن تک اضافہ ہو سکتا ہے ، رواں سال گزشتہ سال کے مقابلے میں اس کی درآمد میں 29 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ادھر، دوا ساز کمپنیوں نے بھی خبردار کیا کہ خام مال کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ نہ کھولے جانے کی صورت میں دوا ساز کمپنیاں 2 ہفتوں کے بعد پیداوار جاری نہیں رکھ سکیں گی جس سے ملک میں ادویات کی سنگین قلت پیدا ہو جائے گی
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...