جوبائیڈن کو بطور امریکی صدر ابھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں، پیوٹن

0
375

ماسکو (این این آئی)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہاہے کہ وہ ابھی جوبائیڈن کو بطور امریکی صدر تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔روسی صدر پیوٹن نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے کسی بھی رہنما کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں اور ہر اس شخص کے ساتھ مل کر کام کریں گے جس پر امریکی عوام کا اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ اعتماد اسی امیدوار کو حاصل ہوگا جس کی جیت کی قانونی طریقے سے تصدیق کی گئی ہو۔روس کے صدر پیوٹن نے کریملن کی جانب سے جو بائیڈن کو جیت کی مبارک باد نہ دینے کے فیصلے کو ایک فارمیلٹی قرار دیا ۔پیوٹن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ بائیڈن کو مبارک باد نہ دینے کے بارے یں کہاکہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے ہی بدترین سطح پر ہیں۔