واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کے ہاتھوں صدارتی انتخاب تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کئی بار کہا ہے کہ وہ عدالتی کارروائی کے ذریعے نتائج کو کالعدم کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس میں وہ کہاں تک کامیاب ہوتے ہیں، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا مگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک نے اس حوالے سے اپنا موقف جاری کردیا ہے۔ٹوئٹر نے امریکی ویب سائٹ کو بتایا کہ وہ حلف برداری کے دن امریکی صدر کے آفیشل اکائونٹ @POTUS کو جو بائیدن کو منتقل کردے گی، چاہے صدر ٹرمپ اپنی شکست تسلیم نہ بھی کریں۔اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک شکست تسلیم نہیں کی ہے۔ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے ٹیکنالوجی سائٹ دی ورج سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر کی جانب سے وائٹ ہاس کے ٹوئٹر اکانٹس 20 جنوری 2021 کو منتقل کرنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسا ہی 217 میں صدارتی اختیار کی منتقلی کے دوران بھی ہم نے کیا تھا، یہ عمل نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مشاورت کے بعد مکمل کیا گیا تھا
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...