مسلم لیگ (ن) کاپنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ، نوازشریف یامریم نوازکوالیکشن مہم کاحصہ بننا ہوگا’ اراکین

0
564

مسلم لیگ (ن) کاپنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ
انتخابات سے قبل عوام کو ریلیف دینا ہوگا’ اراکین اسمبلی اور عہدیداروں کا مشورہ
لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا تاہم اراکین اسمبلی اور عہدیداروں نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل پیٹرول،بجلی اور اشیا ئے خوردونوش میں عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات کے پیش نظر سیاسی سر گرمیاں شروع کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں اراکین اسمبلی اور عہدیداروں نے کہا کہ معاشی حالات خصوصاًمہنگائی کی وجہ سے حلقوں میں دشواریاں پیدا ہوں گی ۔انتخابات سے قبل پیٹرول،بجلی اوراشیا ئے خوردونوش میں عوام کوریلیف دینا ہوگا۔ اس بات پر غور کیا گیا کہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کوترقیاتی فنڈزجاری کئے جارہے ہیں، وفاقی حکومت بھی اراکین اسمبلی کوترقیاتی فنڈزجاری کرے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ جلدانتخابات کی صورت میں نوازشریف یامریم نوازکوالیکشن مہم کاحصہ بننا ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اراکین اسمبلی اور عہدیداروں کو ہدایات دی ہیں کہ سیاسی سر گرمیاں تیز کرنے کے لئے شیڈول مرتب کیاجائے ۔عوام کو پی ٹی آئی کی پونے چار سال کی ناقص معاشی پالیسیوں اور ان سے پیدا ہونے والی مشکلات اور خاص طور پر جھوٹے الزامات کے بیانیے کے حوالے سے بھی قائل کیا جائے ۔