لاہور ( این این آئی) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی منشیات برآمدگی کیس میں بریت کے لیے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمے سے باعزت بری کردیا۔منشیات اسمگلنگ کیس سے بریت کے لیے رانا ثنااللہ کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز اور انسپکٹر احسان عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز چیمہ اور انسپکٹر احسان اعظم نے پراسیکیوشن کے الزام کو غلط قرار دیا۔اس مو قع پر دونوں گواہوں نے بھی بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیا جس میں کہا گیا کہ ہمارے سامنے منشیات برآمدگی نہیں ہوئی۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے سماعت میں پندرہ منٹ کا وقفہ کیا جس کے بعد منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت نے رانا ثنااللہ کو بری کر دیا۔عدالت نے دیگر شریک تمام ملزمان کو بھی بری کر دیا۔رانا ثنا اللہ کی جانب سے دائر کی گئی بریت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے خلاف مقدمہ جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت ہے۔اس میں مزید کہا گیا کہ ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا، درخواست میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر نے واضح طور پر کہا تھا کہ یہ مقدمہ عمران خان کی حکومت کے کہنے پر درج نہیں کیا گیا بلکہ ملک کی بااثر شخصیات نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔وفاقی وزیر نے عدالت سے استدعا کی کہ مساوات اور انصاف کی بنیاد پر انہیں سے بری کیا جائے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...