پٹنہ(این این آئی ) بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 31 افراد ہلاک جبکہ بیشتر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شراب نوشی سے مرنے والے بیشتر افراد کا تعلق ریاست بہار کے دو الگ الگ گائوں سے ہے، قریبی افراد کے مطابق شراب پینے والوں نے ابتدائی طور پر الٹیاں شروع کیں جس کے نتیجے میں فوری اموات ہوئیں جبکہ بعض ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شراب سے متاثر بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، شراب نوشی کے بعد ہسپتال میں زیر علاج متاثراہ افراد کی بینائی بھی متاثر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق غیر قانونی طور شراب فرخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں مشتبہ افراد کو حراست می بھی لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات عام ہیں اور گزشتہ برس ریاست پنجاب میں ایک تقریب میں شراب پینے سے 102 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...