نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں اور طویل مدت بحالی، آبادکاری اور تعمیرنو کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا ہے۔نیویارک میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاکہ پاکستان میں محفوظ تعمیر نو اورموسمیاتی تبدیلی سے محفوظ پاکستان کے موضوع پر اگلے ماہ کی 9تاریخ کو ہونے والی عالمی کانفرنس کی کامیابی ان کی پہلی ترجیح ہے۔وزیر خارجہ نے ملک میں تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان سے اظہار یکجہتی، بڑے پیمانے پر امداد کا اعلان اور موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ پاکستان کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کرنے پر سیکرٹری جنرل سے اظہار تشکر کیا۔بلاول بھٹو نے کانفرنس میں عطیات دینے والے بڑے ملکوں، ترقیاتی ادا روں اور نجی شعبے کی شرکت یقینی بنانے، پاکستان کے جامع منصوبے اور تجاویز کیلئے امداد کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے سیکرٹری جنرل کے مسلسل تعاون پر زور دیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وزیر خارجہ کے ترقی پذیر ملکوں کو درپیش چیلنجوں سے فوری طور پر نمٹنے سے متعلق جامع لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے گروپ 77اور چین کی خصوصی وزارتی کانفرنس کی صدارت کرنے کے بروقت اقدام کو سراہا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...