ٹوئٹر کی حریف سائٹس کے لنکس پوسٹ پر پابندی عائد

0
280

نیویارک (این این آئی)ٹوئٹر نے فیس بک، انسٹا گرام سمیت دیگر حریف سوشل میڈیا سائٹس کے لنکس پوسٹ کرنے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا ہے کہ جو اکاونٹس صارفین کو متبادل پلیٹ فارم کی ہدایت کرتے ہیں انہیں معطل کردیا جائے گا۔سوشل میڈیا سائٹس کے لنکس پر پابندی کے باوجود ٹوئٹر پر اشتہارات کی اجازت ہوگی۔ٹوئٹر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے بہت سے صارفین دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی متحرک ہیں تاہم اب ٹوئٹر کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی فری پروموشن کی اجازت نہیں دیگا۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ کمپنی ایسا مواد حذف کر دے گی جو فیس بک، انسٹاگرام، مسٹوڈان، ٹرتھ سوشل، ٹرابل، اور نوسٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اکانٹس سے جڑا ہوا ہوگا۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنے اکاونٹ سے ووٹنگ کرائی تھی کہ میری لوکیشن کی آگاہی دینے والوں کا اکاونٹ کتنے دن میں بحال کیا جائے۔ایلون مسک کی جانب سے ووٹنگ پر صارفین کو 7 دن اور ابھی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا آپشن دیا گیا تھا۔