راجن پور (این این آئی)ضلع راجن پور کے قریب انڈس ہائی وے پر 2 مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔راجن پور انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر 2مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثہ راجن پور میں شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ریسکیو حکام کے مطابق خوفناک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے ،خواتین اور بچوں سمیت 25افراد زخمی بھی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو بس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا، زخمیوں کو شاہ والی اور تحصیل روجھان ہسپتال منتقل کیا گیا ۔حکام کے مطابق حادثے میں متاثر بسوں میں سے ایک بس پشاور سے کراچی جا رہی تھی جب کہ دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور آ رہی تھی کہ شدید دھند کے باعث دونوں آپس میں ٹکرا گئیں۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں شیر علی، محمد عمران، حاجی رفیق،کفایت اللہ، نادر بھٹو ،کاشف علی اور غلام شبیر شامل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے راجن پور کے قریب ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور زخمیوں کو علاج معالجیکی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے قریبی ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے جاں بحق افراد کے ورثا کی تلاش اور میتوں کی منتقلی کے لیے بھی ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...