اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے کورونا وائرس خاص طور پر تعلیمی اداروں میں کیسز کی شرح میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو 26 نومبر سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم اس دوران گھروں سے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ پیر کو وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے علاوہ صوبائی نمائندوں نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح سب سے زیادہ 7.46 فی صد تھی۔آزاد کشمیر میں مثبت شرح 11.45، بلوچستان میں 7.73 فیصد رہی، بتایاگیاکہ گلگت میں مثبت شرح 5.23 فیصد ، اسلام آباد میں 8.09 فیصد رہی، بتایاگیاکہ خیبر پختونخواہ میں مثبت شرح 9.85 فیصد ، پنجاب میں 3.95 اور سندھ میں 9.63 فیصد رہی ،بتایاگیاکہ پنجاب میں کورونا کے زیادہ تر کیسز راولپنڈی، ملتان ، لاہور اور فیصل آباد میں ہیں، سندھ میں کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کے زیادہ کیسز ہیں، خیبر پختونخواہ میں پشاور، ایبٹ آباد اور سوات کورونا سے زیادہ متاثر ہیں ،اسلام آباد، گلگت اور میر پور میں بھی کورونا کے زیادہ کیسز ہیں ۔این سی اوسی کے مطابق کورونا وائرس کے 2155 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...