واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کا وائٹ ہائوس کے داخلی دروازے پر استقبال کیاہے ۔زیلنسکی یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد اپنے پہلے بیرون ملک دورے پر ہیں۔دونوں صدور نے مشترکہ پریس کانفرنس سے قبل دو طرفہ بات چیت کی۔بائیڈن نے یوکرین اور اس کے عوام کے خلاف روسی فوجی آپریشن کے 300 دنوں کی یاد دلائی اور کہا کہ ان کا ملک اور اتحادی یوکرین کی حمایت کے خواہاں ہیں۔بائیڈن نے تصدیق کی کہ واشنگٹن کیف کو پیٹریاٹ بیٹریاں فراہم کرے گا اور یوکرین کی افواج کو ان کے استعمال کی تربیت بھی دے گا۔ بائیڈن نے کہا ہم یوکرین کے لیے منصفانہ امن چاہتے ہیں۔زیلنسکی نے کہا کہ سکیورٹی کی صورت حال میں بہتری کی بدولت ہی میں آج یہاں واشنگٹن میں ہوں۔ انہوں نے کہا جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور یوکرین کیلئے مسلسل امریکی حمایت قابل تعریف ہے۔وائٹ ہائوس نے بدھ کو اعلان کیا کہ امریکی صدر بائیڈن اور یوکرینی صدر زیلنسکی یوکرین میں امن کے حصول کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کریں گے۔بلنکن نے انکشاف کیا کہ یوکرین کے لیے سیکیورٹی امداد کے لیے 850 ملین ڈالر اور فضائی دفاع کی ترقی کے لیے ایک بلین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔بلنکن نے کہا کہ امدادی پیکج میں پہلی مرتبہ پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم شامل ہے جو بین البراعظمی میزائلوں، کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں، اور اونچائی پر پرواز کرنے والے طیارے کو مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ یہ سسٹم اب تک فراہم کئے گئے دفاعی نظاموں میں سب سے بہتر ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...