اسلام آباد/کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ آفس ٹائم صبح 8بجے سے شام4بجے تک ہونا چاہیے۔گزشتہ روز وزیرِ اعلی سندھ مرا د علی شاہ سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وفد کیساتھ ملاقات کی ،وفد میں وزیر مملکت مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس عبدالواسع شامل ہیں۔اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں سورج کی روشنی سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے تو توانائی کی بچت ہو سکتی ہے، توانائی کا تحفظ موجودہ معاشی حالات کی بہتری کیلئے بہت ضروری ہے۔وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ شادی ہال، مارکیٹس کی تنظیموں سے بات کرنے کی ضرورت ہے، ریسٹورنٹس کو رات10بجے بند کرنے کی تجویز ہے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ یہ ہمارا ملک ہے اسے معاشی بحران سے نکالنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں پیٹرول درآمد کا بل کم کرنا ہے جو روز بروز بڑھ رہا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...