پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ باہمی تعلقات ہیں،سر دار ایاز صادق

0
181

اسلام آباد (این این آئی وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ باہمی تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔پاکستان اور قازقستان بین الحکومتی جوائنٹ کمیشن کے گیارہویں سیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ باہمی تعلقات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ سر دار ایازصادق نے کہاکہ پاکستان میں سیاحت، کلچرل سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مواقع ہیں،پاکستان اور قازقستان کا زرعی شعبہ جی ڈی پی کا 20 فیصد ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کازقستان پاکستان میں زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے، پاکستان اور قازقستان کے درمیان بذریعہ روڈ کنیکٹویٹی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈیشن میں تعاون کے مواقع موجود ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان روڈ، ریل اور فضائی شعبے میں روابط بڑھانا بہت اہم ہے۔ سر دار ایاز صادق نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم خاطر خواہ حد تک بڑھایا جا سکتا ہے،روڈ کنیکٹویٹی سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ قازقستان پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے،دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں سے تجارتی تعلقات مضبوط ہوں گے۔