کراچی (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔اداکارہ نے مک المکرمہ سے ویڈیو شیئر کی ہے تاہم اس سے قبل انہوں نے والدہ کے ساتھ مقدس شہر مدینہ منورہ سے تصاویر شیئر کی تھیں ۔انسٹاگرام پر اداکارہ ماورا حسین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 21 دسمبر 2022 کے دن میری سب سے بڑی خواہش پوری ہوئی، الحمداللہ ۔انہوں نے مزید لکھا کہ اور کیا مانگوں اللہ سے الحمدللہ۔ انہوں نے خانہ کعبہ کی ایموجیز بھی شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور بتایا کہ انہوں نے والدہ کے ہمراہ 2بار عمرے کی ادائیگی کی اور اب زندگی کو مکمل محسوس کر رہی ہیں۔عمرے کی ادائیگی سے قبل اداکارہ نے ایک الگ پوسٹ میں مسجد نبویۖ جانے کیلئے اپنے جوش و خروش کا ذکر کیا تھا۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ نماز عشق کریں گے ادا مدینے میں، براہ راست ہے راہ خدا مدینے میں۔انہوں نے لکھا کہ مسجد نبویۖ کے ریاض الجن میں دعا مانگنا میری زندگی کا سب سے پرسکون تجربہ تھا جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...