اعظم سواتی نے اپنے ہاتھ سے لکھے خط میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا،فواد چوہدری

0
164

اسلام آباد (این این آئی)مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہاہے کہ اعظم سواتی نے اپنے ہاتھ سے لکھے خط میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا،انھوں نے کہا جس طرح ماتحت عدلیہ کے جج کو تبدیل کر کے فیصلے لئے گئے اس کے بعد نظام انصاف پر اعتماد کیسے کیا جا سکتا ہے؟۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اعظم سواتی حوصلے اور بہادری کی ایک مثال بن کر ابھرے ہیں۔