اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے اعظم چوہدری کو صدر، شاداب ریاض کو سینئر نائب صدر، ظہیر احمد بابر کو نائب صدر، عبدالمجید ساجد کو سیکریٹری، حسن تیمور جکھڑ کو جوائنٹ سیکریٹری اور حافظ فیض احمد کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ امید ہے لاہور پریس کلب کی نومنتخب قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ لاہور کی صحافی برادری آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری روایات کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات لاہور پریس کلب کی نومنتخب باڈی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...