ممبئی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کچھ سال قبل انکشاف کیا تھا کہ وہ بچوں کے خواہش مند ہیں لیکن فی الحال وہ شادی نہیں کرنا چاہتے۔بالی وڈ کے بھائی جان نے گزشتہ روز اپنی 57ویں سالگرہ منائی جس کے پیشِ نظر بالی وڈ انڈسٹری سمیت دنیا بھر سے انہیں سالگرہ کی مبارکبادیں دی جارہی ہیں، مداح ان کے پرانے قصوں اور بیانات کا تذکرہ سوشل میڈیا پر کررہے ہیں۔سلمان اکثر ہی بچوں کے ساتھ پیار اور محبت سے پیش آتے نظر آتے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق 2019 میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں بچوں کا تذکرہ کیا تھا۔اداکار کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے بچے چاہئیں لیکن بچوں کے ساتھ مائیں بھی آتی ہیں، مجھے بچے کی ماں نہیں چاہیے لیکن بچوں کو ماں کی ضرورت ہوتی ہے۔سلمان نے یہ بھی کہا مجھے بچوں کی ماں نہیں چاہیے البتہ میرے پاس بچوں کو سنبھالنے کے لیے پورا گاؤں ہوگا۔خیال رہے کہ ماضی میں سلمان خان کے متعدد اداکاراؤں سے معاشقے کی خبریں سامنے آئیں لیکن انہوں نے اب تک شادی نہیں کی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...