لاہور (این این آئی ) انٹر میڈیٹ کے طالبعلم نے اپنے فزکس کے پرچے میں معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کا گانا لکھ دیا جبکہ پرچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار علی ظفر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک استاد کو فزکس کا پرچہ چیک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں استاد کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ” میں کراچی بورڈ کی فرسٹ ائیر فزکس کی کاپیز چیک کر رہا ہوں ، بچہ سمجھتا ہے کہ پیپر چیک کرنے والا اندھا ہے اور بچہ جو بھی لکھے گا چیک کرنے والا اسے نمبر دے دے گا۔ویڈیو میں استاد کی جانب سے بچے کے پیپر کو پڑھ کر بھی سنایا گیا جس میں معروف سائنسدان نیوٹن کے متعلق بھی دلچسپ باتیں لکھی گئیں۔دوسری جانب گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیپر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” یہ وائرل ویڈیو مجھے واٹس ایپ پر موصول ہوئی ہے، میری طالبعلموں سے گزارش ہے کہ میرے گیتوں میں فزکس نہ تلاش کریں۔گلوکار نے مزید کہا کہ اگرچہ دیکھا جائے تو فزکس تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے لیکن پھر بھی پڑھائی کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...