مظفرآباد/لاہور(این این آئی)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان کادورہ لاہور، مختلف تقریبات میں شرکت۔ جگہ جگہ کشمیری کمیونٹی نے صدرمسلم کانفرنس کا استقبال کیا۔ سردارعتیق احمدخان نے گزشتہ روز فالکن کلب میں پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ کے چیئرمین سابق سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ بار اسلم زار ایڈووکیٹ کی طرف سے دئے گئے عشائیہ میں شرکت کی ۔عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم کانفرنس نے کہا کہ مسئلہ کشمیرحل نہ ہونے کی وجہ سے جنوبی ایشیاء تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے۔ عالمی طاقتوں نے حالات کی سنگینی کا احساس نہ کیاتو خطہ کسی بڑی تباہی کاشکار ہوسکتا ہے۔ کشمیر اور پاکستان کاتعلق اٹوٹ ہے۔ جب بھی کشمیری کسی مشکل سے دوچار ہوتے ہیں تو پاکستان ہی ان کاواحدسہارا ہوتا ہے۔ آج بھی پاکستان دنیا کاواحد ملک ہے جو ہرسطح پر کشمیریوں کی مدد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس کے سوا جنوبی ایشیاء میں امن کاخواب پورانہیں ہوسکتا۔ہندوستان نے دفعہ 370اور 35اے کوختم کردیاعالمی طاقتوں کو اس کانوٹس لینا چاہیے۔خطہ میں کشیدگی کو روکنے کے لئے عالمی طاقتوں کو آگے بڑھنا چاہیے۔مسلم کانفرنس کشمیر کی آزادی اورتشخص کی ضامن ہے۔ مسلم کانفرنس نے کشمیری عوام کی آزادی،عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ آزادکشمیر بہادروں، مجاہدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے۔ اس کا چپہ چپہ خون شہیداضں سے سرخ ہے۔ کشمیر کی عوام دشمن کی جارحیت کامقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...