فیصل آباد /مانچسٹر(این این آئی)انٹرنیشنل افیئر اینڈ اوورسیز پاکستانیز چیف کوآرڈینیٹر ماہر قانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کے صاحبزادے بیرسٹر حمزہ امجد ملک کی دعوت ولیمہ کی تقریب فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ماہر قانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کے صاحبزادے بیرسٹر حمزہ امجد ملک کی شادی خانہ آبادی کی تقریب مانچسٹر میں منعقد کی گئی تھی جبکہ دعوت ولیمہ کی تقریب سرینہ ہوٹل فیصل آباد میں منعقد کی گئی ہے جس میں رشتہ داروں، سیاسی و سماجی شخصیات، پاکستانی سپر سٹار کرکٹرز،پاکستان مسلم لیگ نون اوورسیز کے عہدیداران اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں سابق کرکٹرانضمام الحق ،مشتاق احمد،انٹرنیشنل افیئر اینڈ اوورسیز پاکستانیز کے جنرل سیکرٹری ایم این اے نور الحسن تنویر،سابق ایم این اے چوہدری طلال ،بریگیڈیئر ارشد ملک،لیگل ایڈوائزر برطانیہ چوہدری عنصر، پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر ترکی میر ابرار، برطانیہ و یورپ کے بزنس مین خالد چوہدری ،پاکستان مسلم لیگ (ن )سعودی عرب کے مرکزی صدر شیخ سعید احمد کے بیٹے شیخ سعد،پاکستان مسلم لیگ (ن )صدر ہانگ کانگ،پاکستان مسلم۔لیگ نون کے صدر مسقط چوہدری محمد علی فضل،سنیئر نائب صدر مسقط مقصود احمد بٹ،سنیئر نائب صدر دبئی شوکتِ محمود بٹ،سرپرست اعلیٰ سعودی عرب رانا محمد اشرف ،سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین اعوان ،بزنس مین مطلوب بٹ ، الریاض سعودی عرب کے صدر سلطان علی، ناصر بٹ،عمیر احمد بٹ ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کیـ تقریب کے آخر میں میزبان بیرسٹر امجد ملک نے اپنی طرف سے اور اپنی فیملی کیطرف سے تمام معزز مہمانان گرامی کا اپنے صاحبزادے بیرسٹر حمزہ امجد ملک کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور پاکستانی سپر سٹار کرکٹر مشتاق احمد نے مختصر بیان کیا اور سپر سٹار ہیرو انضمام الحق نے دعا فرمائی ـ
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...