نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے افغان خواتین پر عائد پابندیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئیان کے اوپرعائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یواین کی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گہا کہ افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے خواتین پر عائد کی گئیں پابندیاں عالمی برادری کی توقعات کی برعکس ہیں۔سلامتی کونسل کی جانب سے کہا گیا کہ یہ پالیسیاں انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے احترام کی راہ میں رکاوٹ ہیں، خواتین کے این جی اوز کے لئے کام کرنے پر پابندی پر بھی تشویش ہے۔سلامی کونسل نے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں خواتین کومساوی اور با معنی نمائندگی دے جائے۔ لڑکیوں کے اسکول کھولے جائیں۔خواتین پر لگائی گئی پابندیاں اور اقدامات واپس لیے جائیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں پر پابندیاں بلاجواز ہیں، انہیں ختم کرنا چاہیے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...