اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے تحریکِ انصاف کے وفد سے ملاقات کیلئے تیار ہوئے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے ملنے سے انکار کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو فون کیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے عامر ڈوگر سے فون پر کہا ہے کہ ملاقات کے لیے اپنے چیمبر میں موجود ہوں۔عامر ڈوگر نے انہیں جواب دیا ہے کہ پی ٹی آئی کا وفد (آج) جمعرات کو ملاقات کیلئے آئے گا۔اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے ارکانِ اسمبلی کے استعفوں پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...