اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کسان پیکیج پر عمل درآمد کو تیز کیا جائے،زرعی شعبے کی ترقی پاکستان میں فوڈ سیکوریٹی کی ضامن ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے حکومت کے دیے گئے تاریخی کسان پیکیج پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اپنے ابتدائی کلمات میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں پاکستان میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں غذائی تحفظ کیلئے گندم، کپاس، کنولہ اور زیتون کی کاشت اور پیداوار پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیراعظم نے کہاکہ مزید برآں کسانوں کو دالوں سمیت دیگر غذائی اجناس کی پیداوار بڑھانے کیلئے بہتر بیجوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کسان پیکیج پر عمل درآمد کیلئے نوجوانوں کیلئے قرضہ سکیم، چھوٹے کسانوں کیلئے سود پر چھوٹ اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چھوٹے کسانوں کو بلا سود زرعی قرضے فراہم کرنے کے سلسلے میں اسٹیٹ بینک نوٹیفیکیشن کے ذریعے بینکوں کو ہدایات جاری کر چکا ہے۔ رواں مالی سال میں نومبر تک 664 ارب کے زرعی قرضے کسانوں میں تقسیم کیے جاچکے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کیمقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہیں۔اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق چودھری طارق بشیر چیمہ، وزیر داخلہ رانا ثنائ اللہ خان،وزیر صنعت سید مرتضی محمود، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر جہانزیب خان، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...