کینبرا ( این این آئی) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو ریٹائرمنٹ سے قبل کمنٹیٹر کی نوکری مل گئی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ کے رائٹس خریدنے والے چینل نے ڈیوڈ وارنر کو کمنٹری پینل میں شامل کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ وارنر ماضی میں مہمان کے طور پر کمنٹری باکس میں شامل ہوتے رہے ہیں۔چینل کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر ریٹائرمنٹ کے بعد جب تک چاہیں کمنٹری کر سکیں گے۔واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے گزشتہ ہفتے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں ایم سی جی میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایک بیان میں آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے منیجر جیمز ارسکائین نے کہا تھا کہ ڈیوڈ وارنر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔جیمز ارسکائین نے کہا تھا کہ آسٹریلوی سلیکٹرز کو ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے فیصلہ کرنے سے قبل ان کے اعداد و شمار دیکھنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ برس بھارت اور انگلینڈ کے ہیوی ڈیوٹی ٹورز ڈیوڈ وارنر کے ایجنڈے میں شامل ہیں، اگلا ٹیسٹ ڈیوڈ وارنر کا آخری ٹیسٹ نہیں ہے، اگر ایسا ہے تو یہ میرے لیے بھی خبر ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...