کراچی(این این آئی) نئے سال کو منانے کیلئے منعقدہ مخلوط تقریب میں شرکت پر فیروز خان پر عوام کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔اداکار نے کچھ روز قبل مولانا طارق جمیل کا ایک بیان شیئر کیا تھا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ نئے سال کے موقع پر تقاریب میں لڑکے اور لڑکیاں مل کر رقص کریں گی، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔فیروز خان نے یہ بیان شیئر کرکے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اسے شیئر کریں تاکہ ہر کسی تک یہ پیغام پہنچ جائے۔مولانا طارق جمیل کا بیان شیئر کرنے کے باوجود فیروز خان نے نئے سال کی مخلوط تقریب میں مکمل جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئے سال کو منانے کیلئے منعقدہ تقریب میں لڑکیاں بھی موجود ہیں۔جب یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو لوگوں نے فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک منفی انسان قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے وہ جس چیز سے لوگوں کو روک رہے تھے خود وہی کام کررہے ہیں اور یہ منافقت ہے۔واضح رہے کہ حال ہی ہی میں علیزے سے طلاق اور پھر تشدد کے عدالتی معاملات میں الجھنے کے بعد فیروز خان ویسے ہی لوگوں کے نشانے پر ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...