لاہور( این این آئی)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فلیگ شپ منصوبے رشکئی سپیشل اکنامک زون فیز 1 کی تعمیر کا95فیصد کام مکمل ہو گیا۔ .چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن اورخیبر پختونخواہ اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی رشکئی سپیشل اکنامک زون تیار کر رہی ہے جو تقریباً 1,000 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔فیز 1 میں کیمپ کی باڑ، آبزرویشن ٹاورز، گرڈ اسٹیشن، سیوریج پائپ لائن، مین گیٹ، ریسپشن سنٹر، ایچ بی ایل بینک اور مین روڈ کا مکمل فرش شامل ہے۔اس ماہ کے شروع میں جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میںرشکئی سپیشل اکنامک زون میں پراجیکٹ مینیجر سی آر بی سی ہی پینگ نے کہا کہ فیز ون کی کی تقریباً 95 فیصد تعمیر مکمل ہو چکی ہے، گیس اور بجلی جیسی افادیتیں پہلے ہی مکمل ہو چکی ہیں جو فیز ون سے منسلک ہیں،جس میں اسمارٹ میٹرنگ اسٹیشن بھی شامل ہے۔ یوٹیلیٹیز کو زون کے مختلف دفاتر سے بھی جوڑا گیا ہے۔بجلی کے لیے، اب تک گرڈ اسٹیشن اور اندرونی 11کے وی KV ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی اسے فعال کر دیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ ہم سرمایہ کاروں کو رشکئی سپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔رشکئی سپیشل اکنامک زون میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی صلاحیت موجود ہے اور اس کی تکمیل سے 200,000 مقامی لوگوں کو بالواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...