گورنر پنجاب سے یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے کنٹری نمائند ے کی ملاقات

0
278

لاہور ( این این آئی) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے کنٹری نمائند ے ڈاکٹر لوئے شبانا نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر پروگرام اینڈ ٹیکنیکل سپیشلسٹ (ایس آر ایچ /ایف پی )شعیب احمد شہزاد، ٹیکنیکل سپیشلسٹ جینڈر جی بی وی /تانیہ درانی بھی موجود تھیں۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ صحت کی اچھی سہولیات اور آگہی آبادی کے مسائل کو بہتر حل کرسکتا ہے، بطور چانسلر یونیورسٹیوں میں ہیلتھ کنسورشیم بنایا ہے اور فیملی میڈیسن پروگرام شروع کیا ہے۔ کم وسائل اور بڑھتی ہوئی آبادی سے ملک کی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اورصحت مند مائیں ہی ایک بہتر معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہیں۔ آبادی سے متعلقہ مسائل پر قابو پانے کے لئے حکومتی کاوشوں کے ساتھ عوام کا تعاون بہت ضروری ہے۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں رہنے والے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے، کشمیریوں بھائیوں، ماوں, بیٹوں اور بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو آزادی کے لیے جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔ بین الاقوامی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کاحل پرامن حل کرنے میں کردار ادا کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تمام امن پسند ممالک کے لیے باعث تشویش ہیں۔ مسلہ کشمیر کا پرامن حل خطے اور پوری دنیا کے امن کے لیے بہت ضروری ہے۔