لاہور ( این این آئی) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا یہ ایک آئینی تقاضا ہے، ڈیفالٹ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنر ہائوس میں وفود کے ہمراہ ملاقاتیں کرنے والے سابق صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق وزراء رانا مشہود احمد خان ،خواجہ عمران نذیر ،ایم این اے نواب شیر وسیر ،ایم این اے ملک محمد ریاض، ممبران اسمبلی میاں فدا حسین وٹو، رانا عبدالروف غزالی سلیم بٹ ،حنا پرویز بٹ سمیرا کومل، فیصل حیات جبوانہ اور مفتی انتخاب عالم نوری شامل تھے ۔اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ ڈیفالٹ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اتحادی حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک میں معاشی استحکام آنا شروع ہو گیا ہے ۔ ملک کو معاشی طور مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دوست ممالک معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے اپنے بھرپور تعاون آور مدد کا عندیہ دے چکے ہیں ۔گورنر پنجاب نے واضح کیا کہ وزیر اعلی پنجاب کو آئین و قانون کے مطابق اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ،وزیر اعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا یہ ایک آئینی تقاضا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...