ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رْخ خان اور خوبرو اداکار دیپیکا پڈوکون کی متنازع فلم پٹھان کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔بھارت میں بائیکاٹ مہم کا شکار متنازع فلم ‘پٹھان ‘ کا ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے فلم میں ایکشن ہیرو جان ابراہم بھی شاہ رْخ اور دیپیکا کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گے۔سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پٹھان نام کے ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کیلئے اس کا مذہب، ذات اور نام سب اس کا ملک ہے شاہ رْخ خان پٹھان کا کردار ادا کرتے نظرآئیں گے جبکہ جان ابراہم ایک انڈر کوور ایجنٹ کا کردار نبھا رہے ہیں جس کیلئے پیسہ ہی سب کچھ ہے اور وہ روسی مافیا کیلئے کام کر رہے ہیں۔یشراج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ‘پٹھان’ 25 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کو ہندی، تامل اور تیلیگو زبان میں ریلیز کیا جائے گا۔واضح رہے اس سے قبل شاہ رخ خان کی آخری فلم ‘زیرو’ دسمبر 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ سے ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کیلئے اثاثہ ہے،...
بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار،ہم نے پلواما کی طرح بھارت کا بیانیہ کامیاب...
کوالالمپور(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے...
وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم...
دل کی تکلیف ، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پرغور
پشاور(این این آئی) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع...
ضلع کرم،گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
پشاور(این این آئی) ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ ضلع...