کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے مشہور اداکارہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دے دیا۔مشہور اداکارہ مہوش حیات نے یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر عادل راجا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔مہوش حیات کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران ان کے وکیل بیرسٹر خواجہ نوید احمد نے کہا کہ عادل راجا نامی شخص جھوٹے الزامات لگا رہا ہے۔وکیل نے کہا کہ اداکارہ مہوش حیات پر سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات لگائے گئے، جس پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اور سائبر کرائم سے رجوع کیا مگر کارروائی نہیں ہوئی۔عدالت نے اداکارہ کی درخواست پر وفاقی حکومت، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردیے۔عدالت نے فریقین کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔مہوش حیات کے وکیل بیرسٹر خواجہ نوید احمد نے کہا کہ عادل راجا نامی شخص خود کو سابق فوجی افسر کہتا ہے اور بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، جس نے چار اداکاراؤں کے خلاف پروپیگینڈا کیا ہے۔مہوش حیات نے کہا کہ کبریٰ خان کے خلاف الزامات واپس لے لیے ہیں اور اس نے میرا نام ‘ایم ایچ’ لکھا ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...