ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان کو دئیے گئے 2ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے مزید ایک ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے دورے پر موجود وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو ابوظبی میں امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔اماراتی صدر نے شہباز شریف کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی برادری کی قابل قدر خدمات کو بھی سراہا۔وزیر اعظم نے امارات کے دورے کی دعوت پر صدر محمد بن زید کا شکریہ ادا کیا اور دونوں نے رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ پر تبادلہ کیا اور توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات کے حامل قومی اور عالمی مسائل پر بھی گفتگو کی اور دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری میں اضافے پر اتفاق کیا۔دریں اثناء وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے بتایاکہ وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات متحدہ عرب امارات کے صدر کا 2 بلین امریکی ڈالرز کے موجودہ قرض کو رول اوور کرنے اور 1 بلین امریکی ڈالر اضافی قرض فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے 2 روزہ دورہ پر ابو ظبی پہنچے۔ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادی امورعبداللہ طوق المری اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔قبل ازیں، وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوئے تھے۔وزیر اعظم کے ہمراہ متحدہ عرب امارات روانہ ہونے والے اعلیٰ سطح کے سرکاری وفد میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار بھی شامل تھے۔دفترخارجہ کی ترجمان نے بیان میں بتایا کہ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کاایک وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا متحدہ عرب مارات کا یہ تیسرا دورہ ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم کے دورے سے دو دن قبل ا?رمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کی تھی جس میں عسکری اور دفاعی امور زیر بحث آئے تھے اور دونوں نے باہمی دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...