کراچی (این این آئی)معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ اْن لوگوں میں سے نہیں ہیں جو خاموش بیٹھ جائیں، میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کو حساب دینا ہوگا۔واضح رہے کہ اپنے خلاف نازیبا الزامات پر اداکارہ مہوش حیات نے یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر عادل راجا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔اداکارہ نے ابتدائی طور پر ایف آئی اے سائبر کرائم وِنگ سے رجوع کیا تھا، تاہم کیس میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔بعد ازاں انہوں نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کو مزید برداشت نہیں کریں گی، اس لیے وہ خود سندھ ہائی کورٹ گئی تھیں۔مہوش حیات نے کہا کہ ‘گزشتہ کچھ ہفتوں سے میرے خلاف جس طرح کی تنقید ہو رہی ہے اس پر میں کافی پریشان ہوں، آپ میرے کام پر تنقید کرسکتے ہیں لیکن کسی کو بھی میری تذلیل کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو خاموش بیٹھ جائیں اور دوسروں کی گندی سیاست میں خود کو مہرے کی طرح استعمال ہونے دوں۔اداکارہ نے کہا کہ جب تک یہ معاملہ ختم نہیں ہوجاتا وہ سکون سے نہیں بیٹھیں گی۔مہوش حیات نے مزید کہا کہ وہ خوش ہیں کہ درخواست دائر ہوگئی ہے اور اس مہم کے پیچھے جو لوگ جھوٹی معلومات پھیلانے میں ملوث ہیں، ان تمام لوگوں کو حساب دینا ہوگا۔ادکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ مجھے اپنی عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے عدالت جانا پڑا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...