اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سٹیٹ بنک رپورٹ کو عمران خان حکومت کے خلاف فرد جرم قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سٹیٹ بنک کی رپورٹ پڑھیں جو آپ کی نااہلیوں اور نالائقیوں کا ڈوزئیر ہے ،سٹیٹ بنک نے بتادیا کہ معیشت آپ نے تباہ کی، کوروناآنے سے پہلے ہی آپ معیشت کا جنازہ نکال چکے تھے ،معیشت کی تباہی پر آپ کورونا کے بعد اب پی ڈی ایم کے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،عمران صاحب جو کہانی سنا رہے ہیں، سٹیٹ بنک اس کے برعکس کوئی اور کہانی سنا رہا ہے ،سٹیٹ بنک کی رپورٹ معاشی تباہی وبربادی کے جاری سفر کی تصدیق ہے۔ انہوںنے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ مسلم لیگ (ن) دورکے 5.5 فیصد کی بلندی سے گرکر آج تاریخی منفی 0.4 فیصد پرپہنچ چکی ہے ،انہوںنے کہاکہ عوام خبر دار ہوجائیں، آئندہ برس بھی ملک کی معاشی تباہی وبربادی کا یہ منفی سفر جاری رہے گا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...