اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ بچوں کے پسندیدہ ہاتھی کاون کی کمبوڈیا روانگی سے متعلق الوداعی تقریب میں شرکت کی۔ خصوصی میں تقریب میں شرکت کے لئے مرغزار چڑیا گھر کا دورہ کیا ۔ منگل کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے اسلامی روایات کے تناظر میں جانوروں کے تحفظ اور انہیں سازگار ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے شاندار فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں جانوروں کے بچوں کو ان کی مائوں سے علیحدہ کرنے سے ان کے احساسات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ کاون ہاتھی کمبوڈیا میں اپنے دیگر ساتھی ہاتھیوں سے مل کر خوشی محسوس کرے گا۔ صدر مملکت نے اس حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ صاف شفاف پاکستان تحریک کے تحت مارگلہ نیشنل پارک کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے عوام میں جانوروں کے حقوق اور ان کی دیکھ بھال کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مارگلہ ہلز کے جانوں کے تحفظ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مرغزار چڑیا گھر کے جانوروں کی دوسری جگہ منتقلی کے عمل پر اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی خدمات کی تعریف کی
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...