پیپلزپارٹی کراچی کی واحد اکثریتی جماعت ہوگی ، بلاول بھٹو زرداری

0
184

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے پولنگ ایجنٹوں کے مطابق کراچی کی واحد اکثریتی جماعت پیپلزپارٹی ہوگی ۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری جائے پیدائش، اپنے شہر کراچی کی جانب سے پہلی بار پی پی پی کا انتخاب کرنے پر بہت زیادہ خوش ہوں۔ہم مل کر کراچی کو ایسا بنائیں گے جس کے ہم حق دار ہیں۔