ترک صدر کا 14 مئی کو قبل ازوقت انتخابات کرانے کا عندیہ

0
257

انقرہ(این این آئی )ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک بار پھر اشارہ دیا ہے کہ انتخابات پہلے سے طے شدہ جون کی تاریخ سے مئی میں کرائے جائیں گے،جس کے بعد ملک کی حزب اختلاف کے پاس کسی متفقہ امیدوار کے نام کا اعلان کرنے کے لیے پانچ ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدرایردوآن نے اپنی تقریر میں کہا کہ 2023 میں ہم اس راستے کو حاصل کرلیں گے جو مرحوم میندرس نے 14 مئی 1950 کو وا کیا تھا۔