ممبئی(این این آئی) بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے کئی دنوں سے کرکٹر کے ایل راہول اور اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں تاہم اب اس جوڑی کی شادی کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ممبئی میں موجود کے ایل راہول کے گھر کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جس سے یہ خبر زور پکڑتی ہے کہ راہول اور اتھیا جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول اور اتھیا 23 جنوری کو اپنے گھر والوں اور خاص دوستوں کی موجودگی میں شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔کے ایل راہول اور اتھیا کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 جنوری سے سنیل شیٹی کے کھنڈالہ میں موجود فارم ہاؤس میں ہوگا جس کو پہلے ہی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...