یو اے ای نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا،وزیر خزانہ کی تصدیق

0
276

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یو اے ای کی جانب سے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس رول اوور کرنے کی تصدیق کردی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران صدر یو اے ای سے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے پر بات چیت کی تھی۔وزیرخزانہ نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد بھی لکھا۔