ایغور مسلمانوں سے متعلق پوپ فرانسس کا بیان بے بنیاد ہے’چین

0
402

بیجنگ (این این آئی)چین نے صوبہ سنکیانگ میں شدید مشکلات کے شکار ایغور مسلمانوں کی حمایت میں مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی بیجنگ پر تنقید کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پوپ فرانسس کی جانب سے چین کے صوبے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں سے متعلق بیان بے بنیاد ہے۔پوپ فرانسس نے ایک نئی کتاب ”ہمیں خواب دیکھنے دیں’ بہتر مستقبل کی راہ” میں کہا کہ میں اکثر ستائے ہوئے لوگوں روہنگیا، غریب ایغور اور یزیدی کے بارے میں سوچتا ہوں۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب پوپ فرانسس نے چین کے ایغوروں کو مظلوم عوام قرار دیا۔اس سے قبل انسانی حقوق کی تنظیمیں کئی برس سے سنکیانگ میں مسلمان اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کرچکی ہیں۔اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے پوپ فرانسس کی جانب سے ایغور مسلمانوں کے متعلق بیان کو مسترد کردیا۔انہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چینی حکومت نے ہمیشہ نسلی اقلیتوں کے قانونی حقوق کا یکساں طور پر تحفظ کیا ہے